
بیروت : حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ تحریک مزاحمت جنگ شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ اگر جنگ مسلط کی گئی تو حزب اللہ آخری سانس تک لڑے گی۔
المنار ٹی وی کو انٹرویو میں شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ اگر دشمن نے لبنان پر جنگ مسلط کی تو اسے کوئی کامیابی نہیں ملے گی۔ حزب اللہ اسرائیلی افواج کو لبنانی سرزمین پر قدم رکھنے کی اجازت نہیں دے گی۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ روزانہ کی جارحیتیں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے وہ دباؤ ہیں جن سے وہ سیاسی نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں جو وہ میدانِ جنگ میں حاصل نہیں کر سکے۔ انہوں نے تاکید کی کہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد تمام فریقوں کے مفاد میں ہے، ورنہ حزب اللہ ہر ممکن جارحیت کے خلاف تیاری جاری رکھے گی۔ جماعت تھک کر ہتھیار ڈالنے والی نہیں اور شہادت کے جذبہ سے سرشار ہے۔


































