Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

صیہونی جرائم جاری رہے تو مزاحمتی قوتوں کو کوئی نہیں روک سکے گا، ولی امر مسلمین

تہران: ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے امریکا اور یورپ کو خبردار کیاہےکہ اگر اسرائیل غزہ میں جرائم کرتا رہا تو مسلمانوں اور مزاحمتی قوتوں کو کوئی نہیں روک سکے گا۔ اسکالرز اور دانشوروں سے خطاب میں آپ نے کہاکہ مسلمان اقوام غصے میں ہیں۔ غیض و غضب کی حالت میں ہیں جس کے آثار ناصرف اسلامی ممالک بلکہ غیر اسلامی ممالک میں واضح طور پر عیاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر غزہ پر صیہونی مظالم جاری رہے جس کی وجہ سے دنیا بھر کے مسلمان بے قرار ہوتے جارہے ہیں اور جہادی مقاومت کے گروہ بھی بے تاب ہوتے جارہے ہیں سب یہ بات اچھی طرح سمجھ لیں کہ پھر ایسی صورتحال میں کوئی بھی اُنہیں روک نہیں پائے گا۔ پھر یہ توقع نہ رکھی جائے کہ فلاں مقاومتی گروپ فلاں کام نہ کرے جب بے تابی انتہاء کو پہنچ جائے تو پھر کوئی بھی کسی کو روک نہیں سکتا اور یہ وہ حقیقت ہے جو آج موجود ہے۔ البتہ غاصب صیہونی رژیم اب کچھ بھی کرلے لیکن اپنی ذلت آمیز شکست کو مٹا نہیں سکتی۔ انہوں نےکہاکہ فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے پوری دنیا کی نظروں کے سامنے ہے اور وہ اسرائیلی حکومت کا نسل کشی کا جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض ممالک کے حکومتی عہدیداروں نے ایرانی عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے غاصب صیہونی رژیم کے دفاع میں اعتراض کیاکہ فلسطینی عام شہریوں کو کیوں قتل کررہے ہیں پہلی بات تو یہ حقیقت کے برخلاف ہے کیونکہ مقبوضہ فلسطین میں رہنے والے عام شہری نہیں ہیں بلکہ سب کے سب مسلح ہیں۔ اگر فرض بھی کرلیں کہ وہ عام شہری ہیں تو کتنے عام شہری قتل ہوئے ؟ جبکہ فلسطین میں شہید ہونے والے عام شہری ہیں چاہے وہ بوڑھے ہوں یا جوان بچے ہوں یا عورتیں اُنکی تعداد ہزار فیصد زیادہ ہے اور وہ سو فیصد عام شہری ہیں غزہ کی رہائشی عمارتیں مجاہدین کی قیام گاہیں نہیں ہیں مجاہدین اپنے مخصوص مقامات پر ہیں جس کا صیہونیوں کوبھی اندازہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی غزہ شہر کی زیادہ آبادی والے علاقے کو باقاعدہ انتخاب کرکے بمباری کرتے ہیں۔ آج پوری دنیا کی آنکھوں کے سامنے غاصب صیہونی رژیم نسل کشی کا جرم انجام دے رہی ہے اور پوری دنیا اس جرم کو ہوتا دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکا غزہ پر صیہونی مظالم میں برابر کا شریک جرم ہے ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ گذشتہ ہفتے سے جاری صیہونی مظالم کا مکمل کنٹرول امریکیوں کے ہاتھ میں ہے یعنی وہ ہیں جو اس ظلم پر مبنی سیاست کی ڈوریں ہلا رہے ہیں لہذا امریکہ اس ظلم و جنایت میں برابر کا شریک ہے۔ انہوں نے کہاکہ فلسطین میں شروع ہونے والی تحریک جاری رہےگی اور فلسطینیوں کی مکمل فتح کا باعث بنے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular