Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

دنیا کو ’ایبسولیوٹلی ناٹ‘ کہیں گے تو پھر قیمت ادا کرنی پڑے گی، فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور انگلنیڈ کی سیریز ملتوی ہونے پر پاکستان ٹیلی ویژن کو 25 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، اگر دنیا کو ’ایبسولیوٹلی ناٹ ‘کہیں گے تو پھر قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ کہ پاکستان میں لوگوں کی آمدن نہیں بڑھی، کسانوں کی آمدن میں1100ارب اضافہ ہوا، مزدورکی آمدن دُگنا ہوچکی ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری میں لیبرنہیں مل رہی،70 فیصد آبادی کی آمدن میں خاطرخواہ اضافہ ہواہے۔ ہم غریب عوام کے لیے سبسڈی لیکرآرہے ہیں۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تاجکستان میں پاکستان سے چینی 35 روپے کلومہنگی ہے۔ اس وقت بھی دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان میں کم ہے، قطر جیسا ملک گیس میں خود کفیل لیکن پاکستان میں قطر سے بھی گیس کا ریٹ کم ہے۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ 6 ماہ،سال میں الیکشن کی پیشگوئیاں کرنے والوں کو مایوسی ہو گی، اپوزیشن میں بونے ہی رہ گئے ہیں کرسیاں نیچے آگئی ہیں، اپوزیشن کی ساری سیاست صرف اپنے پیسے بچانے کے لیے ہورہی ہے۔ ان کی لیڈرشپ کہتی ہے پہلے ہمارے کیسزپربات کریں، اصلاحات کے لیے اپوزیشن کوبلاتے ہیں توآتے نہیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور انگلنیڈ کی سیریز ملتوی ہونے پر پاکستان ٹیلی ویژن کو 25 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، اگر آپ ایبسولیوٹلی ناٹ کہیں گے تو پھر قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتاکہ ہم اوورسیزپاکستانیوں کوووٹنگ کاحق نہ دیں، اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، انتخابی اصلاحات کو لے کر ہمیں آگے بڑھنا ہے، ای وی ایم کے خلاف وہ بات کرتے ہیں جن کوعقل نہیں، دنیا الیکشن کے حوالے سے ٹیکنالوجی میں بہت آگے چلی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular