Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

امریکا صفر افزودگی پر اصرار کرتا رہا تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ایران

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یورینیم کی افزودگی کو ملک کی سرخ لکیر قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا صفر افزودگی پر اصرار کرتا رہا تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔ عباس عراقچی نےکہا کہ اگر صفر افزودگی کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ جوہری ہتھیارحاصل نہ کیے جائیں تو یہ مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے کیونکہ ایران اصولی طور پر جوہری ہتھیاروں کی تلاش نہیں کر رہا ہے۔ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران نے کبھی بھی جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کی حالانکہ اس کے پاس ایسا کرنے کی تکنیکی صلاحیت موجود ہے۔ عراقچی نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بارے میں اسرائیل کی دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی ممکنہ اسرائیلی حملے کا ذمہ دار امریکہ کو سمجھتا ہے۔ چاہے اس میں امریکی افواج ملوث ہوں یا نہ ہوں، کیونکہ اسرائیل امریکی رضامندی کے بغیر کبھی بھی ایران پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular