
خرطوم : سوڈانی فوج نے کینیا کو دھمکی دی ہے کہ اس نے فوجی دستے بھیجے تو ایک بھی فوجی زندہ واپس نہیں جائےگا۔
اسسٹنٹ کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل یاسر العطا نے کینیا کی طرف سے امن فوجی دستوں کو بھیجنے کی تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اس کے سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔ سوڈانی عہدیدار نے کہا ہے کہ مشرقی افریقی افواج انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیں۔ کہ وہ کسی بھی غیر ملکی امن فوجیوں کو دشمن قوتیں تصور کریں گے۔ سوڈانی فوج نے کینیا کی قیادت میں پیش قدمی کو بار بار مسترد کرتے ہوئے اس پر ریپڈ سپورٹ فورسز کی حمایت کا الزام لگایا ہے۔ سوڈانی فوج اور نیم فوجی ملیشیا ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان 3 ماہ سے زائد عرصے سے لڑائی جاری ہے اور اسے روکنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔


































