
واشنگٹن : امریکی صدر جوزف بائیڈن نے افغانستان کی صورتحال کا ذمہ دار افغان فورسز کو قرار دے دیا۔ نیوزکانفرنس میں کہا کہ طالبان کے خلاف لڑنے کے لیے افغان فوج کی ہر طرح سے معاونت کی، انہیں ہر قسم کا تعاون دلایا، افغان فورسز پر اربوں ڈالر لگائے، بہترین اسلحہ مہیا کیا، ان کی تنخواہیں تک ہم ادا کرتے تھے جو ہم نہ دے سکے وہ لڑنے کی جرات تھی انہوں نے فوجی انخلا کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو لڑائی افغان فوج نہیں لڑنا چاہتی وہ امریکی فوج کیوں لڑے؟ فوج کی واپسی کے فیصلے پر شرمندگی نہیں، چین اور روس کی خواہش ہوگی کہ امریکا افغانستان میں مزید ڈالرز خرچ کرتا رہے ہم تعمیر نو کیلئے نہیں القاعدہ کا خاتمہ کرنے اور اسامہ کو پکڑنے آئے تھے اور ہم اپنے مقصد میں کامیاب رہے بائیڈن نے کہا کہ امریکا کے چار صدور کے ادوار سے امریکا افغان جنگ میں شریک رہا ہے، میں پانچویں امریکی صدر تک یہ جنگ پہنچنے نہیں دوں گا، یہ امریکی عوام، امریکی افواج اور امریکا کے لئے درست فیصلہ ہے یہ امریکا کی طویل جنگ رہی اور کتنی امریکی جانیں اس جنگ میں جائیں ان کا کہنا تھا کہ طالبان کو کہہ دیا تھا کہ اگر انخلا کے مشن میں رکاوٹ ڈالی تو ہمارا ردعمل فوری ہوگا، امریکیوں کے انخلا کے بعد افغانستان میں امریکا اپنا مشن ختم کردے گا ضرورت پڑی تو افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف فوری ایکشن لیں گے۔


































