
استنبول : پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا دوسرا دور اختتام پذیر ہو گیا۔
پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ مذاکرات ناکام ہوئے تو پھر کھلی جنگ ہوگی۔ قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے دوران افغان طالبان نے پاکستان کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی نئی جگہ پر آباد کاری کی پیشکش کی، جسے مسترد کر دیا گیا۔ پاکستان نے افغان طالبان سے کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کے وعدوں پر عملدرآمد پر زور دیا۔ پاکستان کا مطالبہ کیا کہ افغان طالبان عالمی برادری کے ساتھ کئے گئے اپنے وعدے پورے کریں۔
ادھر پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ استنبول میں مذاکرات جاری ہیں تاہم ان کا مثبت نتیجہ برآمد نہ ہوا تو افغانستان کے ساتھ کھلی جنگ ہو گی۔


































