Sun Oct 25, 2026

امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ یمن پر سعودی اور اتحادی فورسز کے حملوں میں 9 شہری جاں بحق امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی

روزانہ کی خبریں

عراق نے کرد باغیوں کو غیر مسلح نہ کیا تو خود کارروائی کرینگے،ایرانی آرمی چیف

تہران : ایران کی فوج نے عراق کو متنبہ کیا ہے کہ وہ 22 ستمبر تک اپنی سرحد کو محفوظ بنائے اور کردستان کے علاقے میں موجود کرد باغیوں کو غیر مسلح کرے۔ایران کی مسلح افواج کے چیف میجر جنرل محمد کا کہنا ہے کہ ہم ستمبر تک انتظار کریں گے کیونکہ عراقی حکومت نے تب تک کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ ڈیڈلائن گزر گئی اور کرد باغی مسلح رہے یا انہوں نے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں تو ہم ان گروپس کے خلاف آپریشن میں شدت لائیں گے۔ عراق اور ایران نے مارچ میں ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت دونوں ممالک کو سیکیورٹی تعاون میں بہتری لانا تھی، اس معاہدے کا مرکزی نکتہ سرحدوں کی حفاظت تھا۔پچھلے ہفتے ایران کے وزیر داخلہ احمد واحدی نے اپنے عراقی ہم منصب عبدالامیر الشماری سے مہران بارڈر پر ملاقات کرتے ہوئے مشترکہ سیکیورٹی پوائنٹس قائم کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔ خیال رہے کہ بہت عرصے سے ایران کا کردستان کی علاقائی حکومت پر الزام ہے کہ وہ مسلح باغی گروپس کو پناہ دیے ہوئے ہیں، ایران ان افراد کو دہشتگرد سمجھتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular