Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

کوئی ایڈونچر کیا تو انڈیا کو ہولناک جواب دیا جائے گا، پاک فوج

راولپنڈی : پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے انڈیا کو خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی ایڈونچر کیا گیا تو اس کا ہولناک جواب دیا جائےگا۔ انڈیا کے وزیر دفاع راج ناتھ اور آرمی چیف اوپندر دویدی کے بیانات پر پاکستانی فوج نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے اپنے اعلامیے میں کہا ہےکہ غیر ذمہ دارانہ بیانات جارحیت کے لیے من مانے بہانے گھڑنے کی ایک نئی کوشش کی نشاندہی کرتے ہیں۔ بیان میں کہاگیاہےکہ اگر جنگ کا نیا دور شروع ہوا تو پاکستان پیچھے نہیں رہے گا کسی ہچکچاہٹ یا روک ٹوک کے بغیر بھرپور جواب دیا جائے گا۔ جہاں تک پاکستان کو نقشے سے مٹانے کی بات ہے تو انڈیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر کبھی ایسی صورتِ حال پیش آئی تو یہ دوطرفہ ہوگا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ جو لوگ ایک نیا معمول قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان نے ردعمل کا ایک نیا معمول قائم کر دیا ہے، جو تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular