
تہران : ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا کشیدگی میں اضافہ چاہتا ہے تو ایران کی مسلح افواج اس کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔چانہوں نے کہا کہ صدر مسعود پزشکیان کی خطے میں کشیدگی کم کرنے پر آمادگی کو ٹرمپ نے ایران کی صلاحیتوں کی غلط تشریح کرتے ہوئے فوری طور پر سبوتاژ کر دیا۔ عراقچی نے کہا کہ ٹرمپ کی ایک ہفتے کی مہم جوئی پہلے ہی امریکی فوج کو تقریباً ایک سو ارب ڈالر کا نقصان پہنچا چکی ہے، جبکہ اس کے علاوہ نوجوان فوجیوں کی جانیں بھی ضائع ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ کی قیمت بالآخر امریکی عوام کو ادا کرنا پڑے گی۔


































