
موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہوٹل پر حملے میں ہلاک افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہےجبکہ 50 افراد زخمی ہوئے۔ جمعہ کی شام نامعلوم مسلح افراد نے موغادیشو میں حیات ہوٹل پر حملہ کرکے کنٹرول سنبھال لیا۔ ہوٹل کو اپنے کنٹرول میں لینے سے پہلے2 کار بم دھماکے کیے گئے اور فائرنگ کی گئی۔ ایک کار بم دھماکہ ہوٹل کے ساتھ قائم بیرئیر پر ہوا اور دوسرا ہوٹل کے گیٹ پر کیا گیا۔ القاعدہ سے منسلک الشباب گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔


































