
تل ابیب : غزہ میں ہسپتال پر حملے سے پہلے اور حملے کے بعد صیہونی حکام کے بیانات اُن کے جھوٹ کا ثبوت بن گئے۔
حملے سے کچھ دیر پہلے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ٹوئٹ کیا کہ یہ جنگ تاریکی اور روشنی کی اولاد کے درمیان ہے۔ بعد میں اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیاگیا۔ صیہونی وزیراعظم کے ترجمان ہنانیا نفٹالی Hananya Naftali نے ٹوئٹ کیا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے ہسپتال میں قائم حماس کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے جس میں کئی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بعد میں اس ٹوئٹ کو نہ صرف ڈیلیٹ کیا بلکہ معافی مانگنی پڑی۔ اس کے باوجود جھوٹ گھڑنے کا سلسلہ جاری رہا۔
اسرائیل کے سرکاری اکاؤنٹ نے اسرائیلی فضائیہ کی وضاحت جاری کی اور حماس کا راکٹ ہسپتال میں گرنے کا دعویٰ کیا تاہم ہسپتال پر حملے اور اسرائیلی دعویٰ کی ویڈیو میں تقریباً 40 منٹ کا فرق نکل آیا، جس پر ویڈیو ہٹا دی گئی لیکن جھوٹا دعویٰ برقرار رہا۔


































