
کراچی: کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی کئی بوگیاں نواب شاہ کے قریب پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 25 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق 25 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
حادثے میں 50 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ سرہاری اسٹیشن کے ایڈوانس سگنل کے قریب پیش آیا۔ ہزارہ ایکسپریس میں 1000 سے زیادہ مسافر بک تھے۔ ترجمان پاکستان ریلویز کراچی کے مطابق بریک دیر سے لگنے کی وجہ سے حادثے نے شدت اختیار کی، متاثرہ ٹرین کی 8 بوگیاں پٹری سے اتریں۔ حادثے کے بعد اَپ ٹریک دیگر ٹرینوں کے لیے معطل ہوگیا۔


































