
کابل : طالبان نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں جنگ ختم ہو گئی، سرکاری ٹی وی پر نشریات کا بھی آغاز کردیا، ترجمان طالبان محمد نعیم نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی آزادی کا مقصد حاصل کر لیا، کسی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے، ہمیں20سالہ جدوجہد کا پھل مل گیا، کسی دوسرے ملک کے معاملات میں تب تک مداخلت نہیں کریں گے،جب تک ہمارے معاملات میں مداخلت نہیں کی جائے گی، امید ہے غیرملکی قوتیں افغانستان میں اپنے ناکام تجربے نہیں دہرائیں گی، ترجمان طالبان نے کہا کہ امید نہیں تھی کے اشرف غنی ملک سے فرار ہوجائیں گے، دنیا بھر سے پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں، امن کے ساتھ کابل میں رہنا چاہتے ہیں، عالمی برادری کے تحفظات دور کرنے کیلیے بات چیت کیلیے تیار ہیں، انہوں نے غیر ملکی شہریوں اور سفارتی مشنز کو سیکیورٹی دینے کا بھی اعلان کیا۔


































