
بیروت :حزب اللہ نے اپنی جنگی مشقوں میں کورنٹ میزائل کو فائر کرنے کے ایک نئے جدید نظام کی رونمائی کی ہے۔ یہ نیا میزائل فائر کا نظام دو ٹیوب لانچڈ میزائلوں پر مشتمل ہے جسے دن اور رات میں کسی بھی وقت فائر کیا جا سکتا ہے اور اس کو لانچ کرنے کےلئے آپریٹر کی موقع پر موجودگی لازمی نہیں ہے اور اسے دور سے آپریٹ کیا جا سکتا ہے۔ ملٹری ماہرین کی رپورٹ کے مطابق اس کی خاص بات اس کا آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونا ہے۔


































