Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

حزب اللہ کی تیزی سے فوجی سرگرمیوں کی بحالی، اسرائیلی حکام کی نیندیں اڑگئیں

بیروت: اسرائیلی فوجی حکام نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ حزب اللہ جنوبی لبنان میں اپنی فوجی سرگرمیوں کو تیزی سے بحال کر رہی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ انتباہ ایک خصوصی سیکیورٹی اجلاس میں دیا گیا جو نیتن یاہو نے شمالی سرحد کی صورتحال پر بڑھتی تشویش کے باعث بلایا تھا۔ انٹیلی جنس رپورٹس میں بتایا گیا کہ حزب اللہ نہ صرف فوجی ٹھکانے اور عمارتیں دوبارہ تعمیر کر رہی ہے بلکہ مقامی سطح پر نئی بھرتیاں بھی شروع کر چکی ہے۔ اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس نے پارلیمانی ذیلی کمیٹی کو بتایا کہ حزب اللہ کی بحالی توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے ہو رہی ہے، جو اسرائیلی دفاعی اداروں کے لیے نئے آپریشنل چیلنجز پیدا کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج لبنان میں فضائی حملوں اور ہدفی کارروائیوں میں اضافے کی تیاری کر رہی ہے تاکہ حزب اللہ کی صلاحیتوں کو کمزور کیا جا سکے۔ تاہم دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نئی جنگ نہیں چاہتا، لیکن کسی بھی غیر معمولی اقدام کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular