
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کل دو روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان روانہ ہوں گے جس میں اعلیٰ سطح وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ سمٹ میں شریک ہوں گے جبکہ تاجکستان بزنس فورم کے پہلے اجلاس کا بھی افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم تاجک صدر امام علی رحمانوف سے ملاقات کریں گے جبکہ دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ تجارت، معاشی و سرمایہ کاری خاص طور پر علاقائی روابط کے فروغ پر بات ہوگی۔


































