
لاہور : جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم) کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی اور مرکزی سیکریٹری جنرل پیر سیدمحمد اقبال شاہ نے کہا ہے کہ حضور سرورکائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبع ہدایت و رحمت ہیں۔اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی ہدایت کو خاتم الانبیاءسے منسلک کردیا ہے ۔نئی نسل کو سیرت طیبہ سے روشناس کرانے کے لیے عصری علوم میں مضامین شامل کیے جائیں۔ عید میلاد النبی(ص) کے جلسے سے خطاب میں پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت کو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مقدسہ سے منسلک کردیا ہے ،کیونکہ اللہ تعالیٰ کسی اور کے ذریعہ سے ہدایت کوپسند نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں آپ کو ہدایت دینے والا،تزکیہ نفس اور دلوں کو پاک کرنے والا قرار دیا گیا ہے۔ جے یو پی کے سربراہ نے مطالبہ کیا کہ ملک میں نظام مصطفی نافذ کیا جائے تاکہ عوام سکون حاصل کر سکیں۔


































