
اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں فضل الرحمان نے کہا کہ حسن نصر اللہ کا قتل اسرائیل کی بزدلانہ دہشت گردی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حسن نصر اللہ کی پوری زندگی اسرائیل کے خلاف بھر پور جدوجہد سے عبارت ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حسن نصر اللہ کی شہادت سے اسرائیل کے خلاف جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی، شہادت سے صیہونیت کے بدنما چہرے میں اضافہ ہوا ہے، اللہ سے دعا ہے کہ حسن نصر اللہ کی شہادت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔


































