
بغداد : الحشد الشعبی نے شمالی بغداد کے الطارمیہ علاقے میں داعش کے خفیہ اڈے پر راکٹ حملے کئے اور علاقے میں ان کی مداخلت کی کوششیں ناکام بنا دیں۔ الحشد الشعبی نے واضح کیا ہے کہ الطارمیہ میں داعش کی باقیات کے خفیہ اڈوں کونشانہ بنانے کی کوششیں جاری رہیں گی اور دہشتگرد عناصر کو اس علاقے میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گی۔ مجاہدین نے ایک روز پہلے بھی سامراء کے جنوبی علاقےیثرب میں داعش کے حملے کو پسپا کردیا تھا۔ داعش کی باقیات پرمشتمل گروہ حملے کی کوشش کررہا تھا جسے عوامی رضا کار فورس نے ناکام اوردہشتگردوں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔


































