Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

ہرنائی : دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

ہرنائی: بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کےخفیہ ٹھکانے پر سیکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا، سیکیورٹی فورسز کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کے ساتھ ٹھکانے سے فرار کی کوشش کی۔ آپریشن کے دوران کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے کمانڈر طارق الیاس ناصر سمیت 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ یہ دہشت گرد گروپ بیرونی حمایت سے بلوچستان کے امن کے خلاف کام کر رہا ہے۔ دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذمے داروں کے خلاف ایسے آپریشن جاری رہیں گے اور بلوچستان کے عوام کی سماجی ترقی و خوشحالی کا سخت محنت سے حاصل کردہ موقع سبوتاژ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular