
دوحہ: حماس کے سینیئر رہنما محمد نزال نے واضح کیا ہے کہ غزہ میں عبوری انتظام کے دوران حماس اپنی سیکیورٹی اور مزاحمتی صلاحیتوں سے دستبردار نہیں ہوگی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن محمد نزال نےکہا کہ حماس جنگ کے خاتمے کے بعد بھی سیکیورٹی معاملات پر اپنی گرفت برقرار رکھے گی اور غیر مسلح نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ تنظیم پانچ سالہ جنگ بندی پر آمادہ ہے تاکہ تباہ حال غزہ کی تعمیر نو ممکن بنائی جا سکے مگر اس کے لیے واضح ضمانتیں ضروری ہیں کہ بعد ازاں فلسطینیوں کو کیا حاصل ہوگا اور ان کی ریاستی امیدیں کس حد تک پوری ہوں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ تنظیم غیر مسلح ہونے پر تیار نہیں، تاہم جنگ بندی اور تعمیر نو کے عمل کو آگے بڑھانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔


































