
غزہ : حماس نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کا غزہ پر حملوں کو بڑھانے کے منصوبے کا مطلب اپنے یرغمالیوں کی قربانی دینا ہوگا۔ عالمی برادری فاشسٹ حکومت کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ حماس نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کا گذشتہ بیس ماہ کے دوران اپنے اعلان کردہ اہداف کو حاصل کیے بغیر غزہ پر قبضے کا فیصلہ ناکامی کے چکر کو ازسرنو شروع کرنا ہے۔ بیان میں کہاگیاہےکہ غزہ جنگ کو توسیع دینے سے متعلق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے تبصرے ظاہر کرتے ہیں کہ وہ امریکی سرپرستی میں کئے جانیوالے جرائم جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ حماس نے عرب و اسلامی ممالک، اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ فاشسٹ قابض حکومت کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کریں اور صیہونی رہنماؤں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔


































