
دوحہ: حماس نے جنگ بندی کے ضامن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر زور ڈالیں کہ وہ حملے بند کرے اور معاہدے کی مکمل پابندی کرے۔ حماس کے سینئر عہدیدار محمد نزال نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر شرم الشیخ معاہدے کو دانستہ طور پر کمزور کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ فلسطینی مزاحمت جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کرے گی۔ نزال نے خطے میں امریکی کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی انتظامیہ نے فلسطینیوں کے ساتھ تعصب کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہمیں اپنے آپ کو یہ سوچ کر دھوکہ نہیں دینا چاہیے کہ ہم ایک غیر جانبدار اور منصفانہ انتظامیہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ دوحہ میں قطری اور ترک حکام کے ساتھ حماس کے اسلحہ پر مذاکرات جاری ہیں۔


































