
دوحہ : حماس نے ساٹھ دن کی جنگ بندی کے بدلے میں نو یرغمالیوں کو رہا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ بدلے میں اسرائیل فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا اور روزانہ 400 امدادی ٹرکوں کے داخلے اور مریضوں کے انخلاء کی اجازت ہوگی۔ غزہ میں جنگ بندی کے لئے مذاکرات کا نیا دور قطری اور امریکی ثالثوں کے ذریعے دوحہ میں منعقد ہو رہا ہے۔ مذاکرات کے دوران پیش کی گئی بعض تجاویز سے حماس نے اتفاق کیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق ساٹھ دن کی جنگ بندی کے بدلے میں حماس نو یرغمالیوں کو رہا کردے گی ۔ اسرائیل بھی متعدد فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق نئے مجوزہ معاہدے کےتحت یومیہ 400 امدادی ٹرکوں کے داخلے اور غزہ سے مریضوں اور زخمیوں کے انخلاء کی بھی اجازت ہوگی۔ اسرائیل نے باقی تمام یرغمالیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیل نے بات چیت سے قبل کہا تھا کہ وہ غزہ سے اپنی فوجیں واپس نہیں بلائے گا اور نہ ہی جنگ کے خاتمے کا وعدہ کرے گا۔


































