Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

جنگ بندی تک کسی اسیر کو رہا نہیں کیا جائے گا، حماس

دوحہ: حماس کے ترجمان سمیع ابو زہری نے سات یا نو اسیروں کو رہا کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئےکہاہے کہ باقی اسرائیلی اسیران کو اس وقت تک رہا نہیں کیا جائے گا جب تک جنگ بند نہیں ہوتی۔ سمیع ابو زہری نے قطری چینل الجزیرہ سے گفتگو میں سی این این کی اس رپورٹ کو مسترد کردیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حماس دو ماہ کی جنگ بندی کے بدلے نو یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس ایک ہی مرحلے میں تمام مغویوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہے، اس شرط پر کہ اسرائیل بین الاقوامی ضمانتوں کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر راضی ہو۔ انہوں نے کہا کہ جب تک وہ غزہ کے خلاف اپنی جارحیت کو لامتناہی طور پر جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے ہم اسیروں کو حوالے نہیں کریں گے۔ انہوں نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ حماس پر دباؤ ڈالنے کے لیے جھوٹی رپورٹوں سے عوام کو الجھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
اس سے پہلے حماس رہنما اسامہ حمدان نے کہا تھا کہ امریکی فوجی کی رہائی حماس کی طرف سے جنگ بندی کے قیام کو تیز کرنے کی ایک پہل تھی مگر ہمیں امریکہ کی وعدہ خلافی اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیے

Most Popular