
غزہ : حماس نے کہاہےکہ وہ غزہ معاہدے کی پابند ہے۔ یرغمالیوں کی لاشیں ملبے تلے دبی ہیں لہذا واپسی میں وقت لگ سکتا ہے۔
حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ باقی تمام اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں حوالے کرنے کی خواہاں ہیں لیکن ان کی بازیابی میں وقت لگ سکتا ہے، کیونکہ بعض کو اُن سرنگوں میں دفن کیا گیا تھا جنھیں اسرائیلی فوج نے تباہ کر دیا، جبکہ کچھ دیگر ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ حماس نےکہا کہ لاشیں ملبے تلے دبی ہیں جسے نکالنے کیلئے ملبہ ہٹانا ضروری ہے لیکن اس کیلئے جن آلات کی ضرورت ہے وہ اس وقت دستیاب نہیں، کیونکہ اسرائیل نے اس نوعیت کے آلات کے داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ لاشوں کی حوالگی میں کسی بھی تاخیر کی مکمل ذمے داری نیتن یاہو کی حکومت پر عائد ہوتی ہے، جو اس مقصد کے لیے درکار وسائل کی فراہمی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔


































