
غزہ: جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کردی ہے۔
حماس کو غزہ شہر کے التفاح محلے سے اسرائیلی یرغمالی کی لاش ملی تھی۔ اب تک حماس 16 لاشوں کو واپس کرچکی ہے، جبکہ 12 یرغمالیوں کی باقیات اب بھی غزہ میں موجود ہیں۔ جنہیں تلاش کرنے کیلئے مصری ٹیم بھی غزہ میں داخل ہوچکی ہے۔
اسرائیلی آرمی چیف ایال ضمیر نے کہا ہے کہ تمام یرغمالیوں کی لاشیں ملنے تک غزہ جنگ جاری رہے گی۔
ادھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صیہونی فضائیہ نے مختلف مقامات پر حملوں میں مزید دو فلسطینیوں کو شہید اور کئی کو زخمی کردیا۔


































