
غزہ : حماس نے مزید دو یرغمالیوں کی باقیات اسرائیل کے حوالے کردیں۔جبکہ اسرائیل نے جنگ بندی کے باجود خان یونس اور مضافات میں فضائی حملے کئے۔ حماس نے بدھ کو غزہ سٹی میں ایک سرنگ سے ملنے والی یرغمالیوں کی لاشیں گذشتہ رات ریڈ کراس کے حوالے کیں جس نے انہیں اسرائیل منتقل کیا.
اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ ریڈ کراس کے ذریعے ملنے والی لاشیں مغوی امیرام کوپر اور سحر باروچ کی ہیں۔ اسرائیلی حکام نے کہا کہ ان کی موت کے حالات کا تعین پوسٹ مارٹم کے بعد کیا جائے گا۔
ادھر اسرائیل نے جنگ بندی پر عملدرآمد کے دعووں کے باوجود رات گئے خان یونس میں مختلف مقامات پر فضائی حملے کئے۔


































