Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

وقت اور مشینری دی جائے، لاشیں تلاش کرکے دے دیں گے، حماس

قاہرہ : حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں پندرہ قیدیوں کی لاشیں تلاش کر کے واپس کرنے کے لیے تیار ہیں بشرطیکہ انہیں تلاش و بازیابی کے لیے مناسب وقت اور بھاری مشینری تک رسائی دی جائے۔
قاہرہ نیوز چینل کو انٹرویو میں خلیل الحیا نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ جنگ بندی معاہدہ قائم رہے گا کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ معاہدہ برقرار رہے۔ ہم اس کی پاسداری کے لیے بہت پر عزم ہیں ۔ خلیل الحیا نے کہا کہ حماس یرغمالیوں کی لاشیں تلاش کرنے اور انھیں طے شدہ وقت کے اندر اندر اسرائیل کے حوالے کرنے کے لیے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی چاہتے ہیں کہ یرغمالیوں کی لاشیں ان کے ورثا تک جلد از جلد پہنچا دی جائیں تاکہ ہمارے اپنوں کی لاشیں ہمارے حوالے کر دی جائیں اور ہم ان کی باعزت طریقے سے تدفین کر سکیں۔ خلیل الحیا کا کہنا تھا کہ انھیں لاشوں کی تلاش میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کئی لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔ انہیں نکالنے کے لیے وقت اور بھاری مشینری کی ضرورت ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی یہ کام مکمل کر لیا جائے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular