
غزہ: حماس نے صیہونی آبادکاروں کے حملے روکنے کیلئے فلسطینیوں سے اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کردی۔ حماس نے رام اللہ کے قریب آباد کاروں کے مہلک حملوں کے جواب میں مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر زور دیاہے کہ وہ ان حملوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور دہشت گردوں کا راستہ روکیں۔ حماس نے ایک بیان میں کہا کہ آبادکاروں کے حملے صیہونی قابضین کی دہشت گردانہ نوعیت۔ ہماری زمین کو چوری کرنے اور مغربی کنارے میں ہمارے لوگوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے منصوبوں کی تصدیق ہے۔بیان میں کہا گیاہے کہ آبادکار دہشت گرد گروہوں کو صیہونی حکومت کی پشت پناہی اور نازی قابض فوج کے تحفظ کے ساتھ آباد کار گروہوں کو کھلی چھوٹ دینے کی پالیسی سے ہمارے لوگوں کی اپنی سرزمین اور مقدس مقامات سے لگاؤ بڑھے گا۔


































