قاہرہ : حماس نے تمام فلسطینی دھڑوں کے ساتھ قومی مکالمے میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے، اور غزہ میں جنگ کے خاتمے اور قومی اتحاد کو ترجیح دینے پر زور دیا ہے۔ حماس نے یہ اعلان مصر کی ثالثی میں الفتح کے ساتھ قاہرہ میں مذاکرات کے بعد کیا۔ جس میں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے اور غزہ کے مستقبل پر بات چیت کی گئی۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ترک نیوز ایجنسی انادولو سے انٹرویو میں بتایا کہ حماس کھلے دل کے ساتھ قومی مکالمے کی طرف بڑھ رہی ہے اور فلسطینی اتھارٹی اور دیگر قومی قوتوں کی طرف ہاتھ بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی اتھارٹی فلسطینی اداروں میں سے ایک ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ قاسم نے کہا کہ موجودہ خطرناک دور میں قومی مفاد کو جماعتی مفادات پر ترجیح دی جانی چاہیے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- حماس کا تمام دھڑوں کے ساتھ قومی مکالمے میں شمولیت…
حماس کا تمام دھڑوں کے ساتھ قومی مکالمے میں شمولیت کا اعلان
-
Raza Musani - اکتوبر 25, 2025
- بین الاقوامی خبریں
- 1
- 0 minute read


































