
پورٹ او پرنس: لاطینی امریکا کے ملک ہیٹی میں 7.2 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 300 سے زائد افراد ہلاک اور دوہزار کے قریب زخمی ہوگئے ہیں امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکزسینٹ لوئیس دوسود سے 12 کلومیٹر دور شمال مشرق میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔


































