
بغداد : عراق کےالفتح الائنس کے سربراہ ہادی العامری نے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کے گھر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کوفتنہ و فساد برپا کرنے سے خبردار کیا ہے۔ انہوں نے ماہرین سے کہا کہ وہ اس بارے میں تحقیق کریں کہ اس حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ جو کوئی بھی اس حملے میں ملوث ہو اسے اس کے کئے کی سزا ملنی چاہئیے۔


































