
نیویارک : اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرس نے بین الاقوامی عدالت انصاف کی مشاورتی رائے کا خیرمقدم کیا۔ جس میں اسرائیل کی بحیثیت قابض ریاست بنیادی قانونی ذمہ داریوں کی توثیق کی گئی ہے۔ انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں زور دیا ہے کہ فلسطینی عوام کے خودارادیت کے حق کی حمایت ضروری ہے اور غزہ میں فوری طور پر انسانی امداد فراہم کی جائے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے کردار بشمول امدادی ایجنسی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اس معاملے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق محفوظ رہیں۔
گذشتہ روز عالمی عدالت انصاف نے فیصلہ دیا تھا کہ اسرائیل پر لازم ہےکہ وہ اقوامِ متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی انروا اور دیگر امدادی اداروں کو غزہ میں انسانی امداد فراہم کرنے کی اجازت دے۔


































