Sun Oct 25, 2026

امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ یمن پر سعودی اور اتحادی فورسز کے حملوں میں 9 شہری جاں بحق امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی

روزانہ کی خبریں

یونان: کشتی حادثے میں ہلاکتیں 600 سے تجاوز ہونے کا خدشہ

ایتھنز: یونان کے قریب کشتی ڈوبنے سے ہلاکتیں چھ سو سے زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔ لیبیا سے اٹلی جانیوالی تارکین وطن کی کشتی دو دن پہلے یونان کے ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔ حادثے میں 79 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 104 کو بچالیا گیا۔ ان میں پاکستانی، مصری، شامی، فلسطینی اور افغان شہری شامل ہیں۔ اب بھی سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے لیکن ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ مزید کسی کے بچنے کا امکان نہیں ہے۔ یونانی کوسٹ گارڈ نے انسانی اسمگلرز سے تعلق پر نو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ جو بچائے گئے افراد میں شامل تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کشتی پر سات سو سے ساڑھے سات سو تارکین سوار تھے۔ جس میں سو کے قریب بچے اور خواتین کی بھی شامل تھی۔ اقوام متحدہ کی بین الاقوامی تنظیم برائے مائیگریشن نے اسے بحیرہ روم کا سب سے بڑا سانحہ قرار دیا ہے۔ یونان کی عبوری حکومت نے کشتی کے اس بڑے حادثے کے پیش نظر ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور ہر طرح کی تقریبات منسوخ کر دی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular