
ایتھنز : یونان میں ترک سرحد کے قریب جنگلات میں لگی آگ سے اٹھارہ تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق سرحدی علاقے دادیا کے نیشنل پارک کے قریب سے اٹھارہ تارکین کی لاشیں ملی ہیں جہاں سے لاشیں ملی ہیں وہ تارکین وطن کے یونان میں غیر قانونی داخلے کا مقام ہے۔ لاشیں جنگل میں پناہ لینے والے تارکین کی ہیں۔ یونان میں لگی آگ بہت بڑے رقبے پر پھیل گئی ہے۔ طوفانی ہواؤں اور گرمی کے زیادہ درجہ حرارت نے شعلوں کو سرد کرنا مشکل بنادیا ہے۔
الیکزینڈرو پولس حکام نے مزید آٹھ دیہات اور شہر کے ایک اسپتال کو خالی کرالیا ہے۔


































