
کراچی : پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا، گوگل نے اپنے ہوم پیج کی تصویر ڈوڈل میں بہاولپور کے قریب قلعہ دراوڑ کی کی تصویر چسپاں کردی، قلعہ دراوڑ مغلیہ طرز کا شاہکار ہے جو ناصرف سیاحوں کے ایک پرکشش مقام ہے بلکہ اپنے اندر کئی طرح کے تاریخی حقائق بھی رکھتا ہے، اس سے قبل بھی گوگل مختلف مواقع پر پاکستان کے حوالے سے خصوصی ڈوڈل جاری کرچکا ہے۔


































