
تہران : ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کی مسلح افواج کے درمیان اچھے تعلقات ہیں جس کی وجہ سے دونوں ممالک کی سرحدوں پر نسبتاً بہتر سیکیورٹی حالات پیدا ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے چیئرمین ندیم رضا سے ملاقات میں ابراہیم رئیسی نےدونوں ممالک کے درمیان سرحد پر سیکیورٹی کے حالات کو بہتر بنانے میں تعاون پر حکومت اور پاکستانی فوج کا شکریہ ادا کیا۔ایرانی صدر نے کہاکہ افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کی دو دہائیوں کی موجودگی کا نتیجہ ملک کے لیے قتل و غارت گری کے سوا کچھ نہیں نکلا، افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل کے ذریعے جس میں سارے گروہ اور قوم کے نمائندے شامل ہوں، افغانستان میں وسیع امن اور ترقی کا سبب بنے گا، جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستانی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ کی حیثیت سے میں نے ہمیشہ یقین رکھا ہے کہ ایران پاکستان کا قریبی دوست ہے۔


































