
اسلام آباد : پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر آگئی۔ سعودی عرب نے زرمبادلہ ذخائر کی بہتری کیلیے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے اور موخر ادائیگی ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ سعودی اعلامیہ کے مطابق سعودی فنڈ برائے ترقی کی جانب سے پاکستان اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر جمع کروائے جائیں گے۔ تیل خریداری میں بھی مدد دی جائے گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب، پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے پر ہمیشہ گامزن رہے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سعودی ترقیاتی بینک 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو دےگا اور ایک ارب 20 کروڑ ڈالر رواں سال تیل خریداری کیلیے فراہم کیے جائیں گے۔ وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ سعودی امداد سے تجارت اور فاریکس اکاونٹس پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔


































