ہتھیاروں کی پابندی کا خاتمہ بین الاقوامی ایٹمی معاہدے کا حصہ ہے
تہران (نیوز ڈیسک) ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلحے کی خریداری پر پابندی کے خاتمے کو ایران کا مسلمہ حق قرار دیتے ہوئے سلامتی کونسل کی قرار داد 2231 کی خلاف ورزی کے نتائج سے خبردار کیا ہے، کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تہران سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کرے گا، ہتھیاروں کی پابندی کا خاتمہ بین الاقوامی ایٹمی معاہدے کا حصہ ہے، انہوں نے واضح کیا کہ ایٹمی معاہدے اور سلامتی کونسل کی مذکورہ قرارداد کے باوجود اگر ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی جاری رکھی گئی تو گروپ چار جمع ایک کے رکن ممالک کے سربراہان بھی اس بات کو بخوبی جانتے ہیں کہ ایران کے مسلمہ حق کو پامال کئے جانے کے کتنے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، امریکی اب خواب سے جاگے تو انہیں اندازہ ہوا کہ انہوں نے ایٹمی معاہدے سے باہر نکل کر کتنی بڑی غلطی کی ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ایٹمی معاہدے سے نکلنا امریکاکی بڑی غلطی تھی،حسن روحانی
ایٹمی معاہدے سے نکلنا امریکاکی بڑی غلطی تھی،حسن روحانی
-
Ilyas - مئی 14, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 11
- 0 minute read


































