Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

غزہ کا ٹرانسپورٹ نظام مکمل تباہ، روز مرہ کی زندگی مفلوج

غزہ : غزہ میں جاری اسرائیلی نسلی کش جنگ نے محصور علاقے کے ٹرانسپورٹ نظام کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، جس سے عوام کی روزمرہ زندگی مفلوج ہو چکی ہے۔ عالمی بینک، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق غزہ کے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو تقریباً ڈھائی ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے سڑکوں کے نیٹ ورک کا تقریباً اکیاسی فیصد حصہ تباہ یا شدید متاثر ہو چکا ہے۔ جس کے باعث کئی علاقے ایک دوسرے سے کٹ گئے ہیں اور بنیادی سفری سہولیات معطل ہو گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنگ سے پہلے غزہ کی سڑکیں گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، بسوں اور ٹیکسیوں سے بھری رہتی تھیں، مگر دو سال سے زائد مسلسل بمباری کے بعد یہ منظر نامہ مکمل طور پر بدل چکا ہے۔ ملبے کے بڑے ڈھیر اور خطرناک راستے کئی علاقوں میں موٹرائزڈ ٹرانسپورٹ کو نہایت مشکل بلکہ ناممکن بنا چکے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular