Sun Oct 25, 2026

امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ یمن پر سعودی اور اتحادی فورسز کے حملوں میں 9 شہری جاں بحق امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی

روزانہ کی خبریں

مسلسل بمباری کے بعد غزہ ناقابلِ رہائش ہو چکا ہے، اقوام متحدہ

جنیوا : اقوامِ متحدہ کے انسانی امدادی امور کے سربراہ مارٹن گریفتھس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی مسلسل بمباری کے بعد غزہ ناقابلِ رہائش ہو چکا ہے۔ اپنے ایک بیان میں مارٹن گریفتھس نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے جاری خوفناک حملوں کے 3 ماہ بعد غزہ موت اور مایوسی کی جگہ بن گیا ہے۔ غزہ کے لوگوں کو روزانہ خطرات کا سامنا ہے جبکہ دنیا صرف دیکھ رہی ہے، عالمی برادری کو 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی مدد کا ناممکن مشن درپیش ہے۔ مارٹن گریفتھس نے کہا ہے کہ ہم مسلسل جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں، آنے والی نسلیں ان 90 دنوں کے جہنم اور انسانیت کے بنیادی اصولوں پر ہونے والے حملوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular