
قاہرہ : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی زیر قیادت شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس کل ہوگا جس میں بیس ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔
مصر کے ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق شرم الشیخ میں ہونیوالے اجلاس میں بیس سے زائد ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔ اجلاس کا مقصد غزہ میں جاری جنگ کا خاتمہ۔مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کی کوششوں کو مضبوط بنانا اور علاقائی سلامتی کے ایک نئے دور کا آغاز کرنا ہے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس، برطانیہ۔ اٹلی۔ اسپین کے وزرائے اعظم اور فرانس کے صدر ایمانویل میکرون اپنی شرکت کی تصدیق کر چکے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کو بھی اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے، جسے مبصرین ایک غیر معمولی اقدام قرار دے رہے ہیں۔ تاہم ان کی شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے۔


































