
غزہ : القسام بریگیڈ نے خان یونس میں قابض اسرائیلی فوج کے مرکز کو راکٹ سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 صیہونی ہلاک ہوئے۔ فوجیوں نے گھر میں پناہ لے رکھی تھی جسے مجاہدین نے ٹی بی جی راکٹ سے نشانہ بنایا۔ مجاہدین نے الزیتون محلے میں صیہونی فوج کی دو بکتر بند گاڑیوں کو ثاقب بموں سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔ ادھر شہدائے الاقصی بٹالین نے بھی غزہ شہر کے مشرق میں صیہونی فوج اور جنگی ساز و سامان کو مارٹر سے نشانہ بنایا ہے۔


































