
کرم : ضلع کرم کے علاقے پاراچنار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے دوران مزید 4 شہداء کے جنازے موصول ہوئے جن کے جسم سے سر اور دیگر اعضاء علیحدہ کیے گئے تھے۔ حکومت کی جانب سے سیز فائر کے اعلان کے بعد لاشیں بگن کے علاقے سے لائی گئیں۔ جنازے ایسی حالت میں موصول ہوئے کہ شہداء کے جسموں سے ہاتھ، پاؤں، کان، ناک اور دیگر اعضاء الگ کیے گئے تھے، جس نے مقامی آبادی میں خوف و غم کی لہر دوڑا دی ہے۔ متاثرین کے خاندانوں اور مقامی شہریوں نے واقعے کو بربریت قرار دیتے ہوئے حکومت سے فوری انصاف اور علاقے میں امن و امان کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔


































