Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

صیہونی آباد کاروں کو کھلی چھوٹ، فلسطینی املاک پر منظم حملے

نابلس : صیہونی حکومت نے آباد کاروں کو فلسطینیوں کی املاک اور مفادات پر حملوں کی کھلی چھوٹ دیدی۔ اسرائیل میں نیتن یاہو کی انتہا پسند حکومت آنے کے بعد صیہونی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر حملے بڑھ گئے ہیں۔ چند گھنٹوں کے دوران صیہونی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں کئی منظم حملےکئے۔ حملہ آوروں کو صیہونی پولیس اور فوج کی مکمل سرپرستی اور تحفظ حاصل رہا۔ درجنوں آباد کاروں نے نابلس کے قصبے قصرہ پر دھاوا بولا اور فلسطینی کسانوں پر حملہ کردیا۔ اس دوران قابض فورسز نے فلسطینیوں پر گیس اور صوتی بم برسائے۔ صیہونی آبادکاروں کے ایک اور گروپ نے رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع گاؤں المزرعہ الغربیہ پر دھاوا بولا۔ اس موقع پر بھی اسرائلی فوج نے گاؤں والوں کو آنسو گیس کے بموں سے نشانہ بنایا۔ ادھر کریات اربع کی غیرقانونی بستیوں کے آباد کاروں نے اشتعال انگیز مارچ کیا۔ اور ہیبرون کے جنوب اور مشرق میں فلسطینی گاڑیوں اور املاک پر پتھروں سے حملہ کیا۔ جس سے کئی گاڑیوں کی شیشے ٹوٹ گئے تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular