Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

فرانس اور اسپین بھی امریکی اجارہ داری سے پریشان، ویٹو کے اختیارات محدود کرنے کا مطالبہ

پیرس : فرانس اور اسپین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اصلاح اور ویٹو کے اختیارات محدود کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دونوں ممالک نے کہا کہ ویٹو کا غلط استعمال انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈال رہا ہے۔ پیرس پیس فورم سے خطاب میں فرانسیسی وزیرِ خارجہ جین نوئل باروٹ نے کہا کہ سلامتی کونسل میں دو مستقل نشستیں افریقہ کو دی جانی چاہئیں جبکہ جاپان، جرمنی اور برازیل کو بھی نمائندگی ملنی چاہیے تاکہ فیصلے زیادہ جمہوری اور معتبر بن سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ فرانس میکسیکو کے ساتھ مل کر کئی برسوں سے ایک ایسی تجویز پر کام کر رہا ہے جو انسانیت سوز جرائم کے معاملات میں ویٹو کے حق کو محدود کرے۔ اس تجویز کو بیس سے زائد ممالک کی حمایت حاصل ہے۔
اسپین کے وزیرِ خارجہ جوز مینوئل الباریز نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسپین ہر جگہ بین الاقوامی انسانی قانون اور شہریوں کے تحفظ کا حامی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کو اقوام متحدہ کے قوانین سے استثنا حاصل نہیں ہوسکتا اور عدالتِ انصاف کے فیصلے تمام رکن ممالک پر لازم ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular