
کراچی: ملک بھر میں اربعین کے موقع مشی کرنے پر سینکڑوں ایف آئی آر کاٹ دی گئیں جس میں سینکڑوں عزاداروں کونامزد کیا گیاہے سب سے زیادہ مقدمات پنجاب میں درج کئے گئے ہیں اور یہ براہ راست وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ کی ہدایت پر درج کئے گئے بعض شہروں سے گرفتاریوں کی بھی اطلاعات ہیں پنجاب کی متعصب حکومت اور پولیس نے سرگودھا، بھلوال، قتال پور، خانیوال، کبیر والا، جہلم، لیہ، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد سمیت دیگر شہروں میں مقدمات درج کئے ہیں۔ ضلع بھکر میں 9 مقدمات درج کئے گئے ہیں جہلم میں دو،ضلع سیالکوٹ میں پانچ، ضلع سرگودھا میں چار، ضلع اٹک میں ایک، ضلع خوشاب میں ایک، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جلال پور جدید کے عزاداروں پر تھانہ جھال چکیاں میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کوٹ مومن میں بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے لیہ شہر میں دو مقدمات درج ہوئے ہیں جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں خواتین عزاداروں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے سندھ حکومت اور پولیس انتظامیہ بھی پنجاب حکومت اور پولیس کی پیروری کرتے ہوئے عزاداران حسینی کے خلاف بلاجواز مقدمات کا اندراج کرنےمیں پیش پیش رہی،اربعین حسینیؑ کے موقع پر مشی نکالنے پر سینکڑوں عزاداروں پر تھانہ ٹنڈومحمد خان ، ضلع دادو،تھانہ تلہار ضلع بدین اور تھانہ چک ضلع شکارپور میں مختلف نوعیت کی دفعات پر مشتمل مقدمات درج کیئے گئے ہیں۔


































