
قاہرہ : حماس، اسرائیل اور امریکی وفود کے مصر کے شہر شرم الشیخ میں باضابطہ مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی وفد کی قاہرہ آمد نہ ہونے سے گذشتہ روز بات چیت شروع نہ ہوسکی تھی۔ مذاکرات کا محور صدر ٹرمپ کا 20 نکاتی امن منصوبہ ہو گا۔ اس حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل ابتدائی انخلاء لائن پر متفق ہو گیا ہے۔ حماس کے متفق ہونے پر جنگ بندی فوری مؤثر ہوسکتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ابتدائی بات چیت بہت کامیاب رہی اور توقع ظاہر کی کہ پہلا مرحلہ اسی ہفتے مکمل ہو جائے گا۔


































